ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سپریم کورٹ: پتانجلی کی 14 اشیاء کے لائسنس رد: اتراکھنڈ اسٹیٹ لائسنسنگ اتھاریٹی

سپریم کورٹ: پتانجلی کی 14 اشیاء کے لائسنس رد: اتراکھنڈ اسٹیٹ لائسنسنگ اتھاریٹی

Tue, 30 Apr 2024 17:39:19    S.O. News Service

نئی دہلی، 30/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی ) گمراہ کن اشتہارات کے مقدمے کی سماعت کے درمیان، اتراکھنڈ اسٹیٹ لائسنسنگ اتھاریٹی نے پیر کو سپریم کورٹ کو مطلع کیا کہ اس نے بابا رام دیو کی ملکیت والی پتانجلی آیوروید اور دیویا فارمیسی کی فروخت کردہ ۱۴؍ مصنوعات کا لائسنس معطل کر دیا ہے۔ عدالتی دستاویز کے مطابق اتراکھنڈ اسٹیٹ لائسنسنگ اتھاریٹی نے ۱۵؍ اپریل کو لائسنس معطل کئے ہیں۔ 

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے رام دیو اور پتانجلی کے منیجنگ ڈائریکٹر بال کرشن کو اپنی روایتی آیورویدک دواؤں کے گمراہ کن اشتہارات کو روکنے کیلئے جاری مقدمے میں اس کی ہدایات کی تعمیل نہ کرنے پر سخت سرزنش کی ہے۔ پتانجلی کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر عدالت کی برہمی کے بعد ریاستی حکومت کے ادارے نے عدالت سے معافی مانگتے ہوئے معلومات جاری کیں۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ۱۴؍ مصنوعات کی فہرست جن کے لائسنس معطل کئے گئے تھے، ان میں دمہ، برونکائٹس اور ذیابیطس کیلئے رام دیو کی روایتی ادویات شامل تھیں۔ ریاستی لائسنسنگ اتھاریٹی نے پتانجلی کے خلاف ڈرگس اینڈ میجک ریمیڈیز قابل اعتراض اشتہارات ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایک مجرمانہ شکایت بھی درج کرائی۔یہ کارروائی اس وقت ہوئی جب عدالت عظمیٰ نے اتراکھنڈ لائسنسنگ اتھاریٹی کے موجودہ اور سابقہ افسران کو تفصیلی حلف نامہ داخل کرنے کا حکم دیا جس میں بتایا گیا کہ انہوں نے گمراہ کن اشتہارات کیلئے ڈرگس اینڈ میجک ریمیڈیز قابل اعتراض اشتہارات ایکٹ کے تحت پتانجلی کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی۔


Share: